عوام ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز سے پتا چل گیا

حکومت ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس وصول کرنے لگی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 24 ستمبر 2025 15:39

عوام ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس وصول کرتی ہے؟ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز سے پتا چل گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سامنے آنے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے37 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں جب کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی بھی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کیجہاں دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ’پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟‘ جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ ’چینی 160سے 170روپے کلو ہو جاے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟‘، وکیل احمد سکھیرا نے بتایا کہ ’ونڈ فال پروفٹ پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے ،تین چار لوگ فائدے میں اور اکثریت نقصان اٹھا رہی ہے تو ٹیکس کیسے لگے گا؟انکم ٹیکس میں بنیادی حقوق شامل نہیں، میرا انحصار آرٹیکل 10پر ہے‘، عدالت نے کہاکہ ’آرٹیکل 10اے فیئر ٹرائل کے بارے میں ہے اس کا ٹیکس سے کیا تعلق ہے؟‘،وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ ’ٹیکس میں عوامی سماعت کا حق ہونا چاہئیے‘،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ’انکم ٹیکس قانون میں عوامی سماعت کی کوئی شق نہیں‘۔