سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں. خواجہ آصف
دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی ، افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہو تو دوست ملک کیسے کہا جاسکتا ہے .وزیردفاع کی گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 24 ستمبر 2025
16:03
(جاری ہے)
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے پر ٹرمپ کی کوئی باقاعدہ تجویز آئی تو مسلم ممالک آپس میں مشورہ کریں گے، مسلم ممالک دیکھیں گے کہ پیس فورس بھیجنی ہے یا کنٹرول لینا ہے، غزہ میں اس وقت قیامت کی صورتحال ہے. خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، افغان سرزمین سے حملوں میں ہمارے شہری اور فوجی شہید ہورہے ہیں، افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہو تو دوست ملک کیسے کہا جاسکتا ہے فغانستان سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیاں ہوتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں افغانستان دورے پر گیا تو افغان باشندوں کو واپس لینے کیلئے خرچہ مانگا گیا، ہم نے کہا خرچہ دینے کو تیار ہیں لیکن گارنٹی کیا ہوگی یہ واپس نہیں آئیں گے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے گھر سے میرے گھر حملہ ہو تو کس طرح بھائی چارہ رہ سکتا ہے، اگر آپ کے گھر سے حملے ہوں اور ہم بھائی کہیں تو یہ منافقت ہوگی، افغان مہاجرین کی وجہ سے ہمارے ملک میں مسائل ہیں. وزیردفاع نے کہا کہ یہ بھڑکیں مارتے ہیں افغانستان جنت نظیر بن گیا ہے تو اپنے بندے واپس لیں، افغان باشندے ہمارے پرچم کو سلام نہیں کرتے، پاکستان زندہ باد نہیں کہتے، افغان باشندے پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگاتے بھائی کیسے کہیں.
مزید اہم خبریں
-
قطر میں مقیم پاکستانی کا بینک اکاونٹ خالی کرنے کا معاملہ، ایف بی آر نے وضاحت جاری کر دی
-
علامہ ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی
-
امریکا اور ایران کا پاسدران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے پر اتفاق
-
ایرانی پاسدران انقلاب کا آبنائے ہرمز کیلئے نئے راستے کا اعلان
-
آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا کوئی فیس قبول نہیں
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہو سکتی ہے؟
-
متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور اسلامی ملک کا اوپیک چھوڑنے کا عندیہ
-
کوکین سپلائر پنکی کو پکڑا گیا ہے تو اب اس کو کیفرکردار تک بھی پہنچائیں گے
-
نواز شریف انسٹی آف کارڈیالوجی سرگودھا 15 جولائی،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 31 جولائی،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 15 اگست کو ممکنہ افتتاح
-
الٹرا فاسٹ فیشن کمپنیوں سے متعلق تین یورپی ممالک کا مطالبہ
-
سعد رفیق کو مشورہ ہے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں، پھر دوسرے صوبوں کے جمہوری نظام پر لیکچر دیں
-
اسلام آباد میں تین چین باشندوں سمیت انسانی اعضاء کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.