سیالکوٹ، پولیس خدمت مرکز وین نے عوام کو موقع پر 14 سہولتیں فراہم کیں، ترجمان پولیس

بدھ 24 ستمبر 2025 16:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس خدمت مرکز وین نے پلی توپ خانہ میں شہریوں کو موقع پر ہی 14 سہولیات فراہم کیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق خدمت مرکز وین کی جانب سے عوام کو دہلیز پر خدمات مہیا کرنے کے سلسلے پلی توپ خانہ کا دورہ کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

خدمت مرکز وین کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء و تجدید، ڈپلیکٹ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ داری اندراج، مفقودہ رپورٹ، ای-سہولت کے ذریعے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی، پولیس تصدیق، وہیکل ویریفکیشن اور دیگر اہم سہولیات فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس خدمت مرکز وین کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شہریوں کو دفاتر کے طویل چکر لگانے اور وقت ضائع کرنے سے نجات ملی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی آئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق خدمت مرکز وین کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور تیز ترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ آئندہ بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں یہ سہولیات باقاعدگی سے فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :