ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 24 ستمبر 2025 17:01

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)،مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU) ہیلتھ کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت (BHU) اور دیگر طبی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینا اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو ہسپتالوں میں موجود طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی،طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مانیٹرنگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور اگر کہیں پر سہولیات یا عملے کی کمی پائی جائے تو فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال اور سخت بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :