وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بدھ 24 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ا پنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر کے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ 13 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر وہ سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ خوارجیوں کو ملک کے کسی بھی کونے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ان کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔