حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی

فیصلے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا،حامد رضا

بدھ 24 ستمبر 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)صاحبزادہ حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا۔