روس کی گیس کی مجموعی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:51

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) روس کی گیس کی مجموعی پیداوار رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.8 فیصد کم ہو کر 431 ارب کیوبک میٹر رہی۔تاس کے مطابق وفاقی ریاستی شماریاتی ادارے روسٹیٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ روس کی مجموعی گیس پیداوار (قدرتی اور ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس) جنوری تا اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 431.4 ارب کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی پیداوار اس عرصے میں 364 ارب کیوبک میٹر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد کم ہے۔ اگست میں پیداوار 40.9 ارب کیوبک میٹر رہی جو جولائی 2025 کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ اور اگست 2024 کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس کی پیداوار جنوری تا اگست 4.6 فیصد کمی کے ساتھ 67.4 ارب کیوبک میٹر رہی جبکہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار اس مدت میں 20.8 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔ اگست میں ایل این جی کی پیداوار 2.1 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو اگست 2024 کے مقابلے میں 19.4 فیصد اور جولائی 2025 کے مقابلے میں 3.5 فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :