ریاستی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا ، فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کردیا، ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔این سی سی آئی اے نے فلک جاویدکا 30دن کا جسمانی ریمانڈمانگ لیا تاہم عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

کرلیا۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا موبائل فرانزک کے لئے چاہیے، ملزم کی رہائش پر ریڈ کیا تویہ روپوش ہوگئی۔ ہم نے ملزمہ کی گرفتاری کے لئے 36ریڈ کیے، ملزمہ ہماری اس انکوائری میں اشتہاری ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر متحرک کارکن فلک جاوید کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق فلک جاوید این سی سی آئی اے کو دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں اور ان کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ پراپیگنڈے اور ایک خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات میں مقدمات درج ہیں۔