بگنینگز انٹرنیشنل سکول مظفر آباد کے طلباء کا ہمراہ فیکلٹی تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیر انتظام ماحولیاتی لیباری کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) مظفرآباد(اے پی پی ) بگنینگز انٹرنیشنل سکول مظفر آباد کے طلباء نے ہمراہ فیکلٹی تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیر انتظام ماحولیاتی لیباری کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے تحفظ ماحولیات ایجنسی کے قیام، مقاصد اور وژن کے بارے میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کو آگاہی فراہم کی اور ریاست میں پائیدارترقی کے حصول کے لیے ادارہ جاتی کاوشوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ریاست جموں و کشمیرکو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نبرد آزما ہونے کے چیلنج کا سامنا ہے جس کیلئے حکومتی سر پرستی میں جملہ ریاستی ادارے ان اثرات کی تخفیف و ہم آہنگی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد علی سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سحرش منصف خان نے طلباء کو ماحولیاتی تجزیاتی لیبارٹریز کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ادارہ کے پاس بین الاقوامی معیار کی تین لیبارٹریز (i) واٹر کوالٹی لیبارٹری (ii) فضائی آلودگی کی جانچ کے لیئے موبائل لیبارٹری (iii) گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں کی جانچ کی لیبارٹری قائم شدہ ہیں ،جن کی مدد سے پینے کے پانی کی کوالٹی، فضائی آلودگی اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں میں پائی جانے والی گرین ہاؤس گیسز کے بارے میں سہ ماہی سطح پر رپورٹ مرتب کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو ارسال کی جاتی ہے تاکہ ان کے معیارات کی بہتری کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

نادیہ حبیب پرنسپل Beginnings انٹر نیشنل سکول مظفر آباد نے سیکرٹری ماحولیات و جملہ شاف تحفظ ماحولیات ایجنسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماحول کی بہتری اور نوجوان نسل میں شعور و آگاہی کیلئے تحفظ ماحولیات ایجنسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس مہم میں تعلیمی ادارہ جات کی شمولیت وافادیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :