حکومتی اشتہارات کے قانون کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل طلب

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے تیرہ جون کو پاس کیے گئے اشتہارات سے متعلق قانون کے خلاف درخواست پر درخواست گزار اشبا کامران کو وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے الفاظ کا چنائو درست نہیں، بہتر ہے وکیل لیگل زبان میں عدالت کی معاونت کرے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوامی ٹیکسوں کے پیسے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا غیر آئینی جبکہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ عوامی فنڈز ذاتی مقاصد پر خرچ نہیں کیے جا سکتے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلیے۔