سندھ ٹیسٹ بک بورڈ کی طرف سے آئندہ تعلیمی سال کی کتب کی چھپائی کا عمل شروع ہو گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) سندھ ٹیسٹ بک بورڈ کی طرف سے آئندہ تعلیمی سال 2026-27 کے کتب کی چھپائی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی سال2026-27 کے چھاپے گئے کتب کے سیٹس ٹیکسٹ بک کے ویئر ہاؤس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپریل 2027 سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کی کتب کے لیے ٹینڈر رواں سال جاری کیا گیا تھا۔جنوری 2027 تک کتب کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔جب کہ جنوری 2027 سے ہی کتب کی اسکولز تک ڈسٹریبوشن کا کام شروع ہوگا۔مارچ 2027 تک ڈسٹریبوشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔تعلیمی سال شروع ہوتے ہی کتب طالبہ و طالبات کے ہاتھ میں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :