چکوال،نویں جماعت کی طالبہ مقامی دکاندار کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:09

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)تھانہ ڈوہمن کے علاقہ موضع بھبھڑ میں14 سالہ نویں جماعت کی طالبہ مقامی دکاندار کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ بچی کے مطابق ملزم نے اس مبینہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ تھانہ ڈوہمن پولیس کو متاثرہ بچی کی دادی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی پوتی گزشتہ کئی روز سے سخت ذہنی دباؤ اور خاموشی کا شکار تھی،بار بار پوچھنے پر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور بعدازاں اس نے انکشاف کیا کہ 1ماہ قبل وہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، واپسی پر جب وہ گھر آرہی تھی تو راستے میں ایک درندہ صفت دکاندار نے اسے زبردستی اپنی دوکان میں گھسیٹ کر اندر لے گیا اور دکان کو اندر سے بند کرکے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی نے گھر والوں کو بتایا کہ ملزم نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنارکھی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔چکوال شہر کے محلہ فیصل کالونی میں ایک اور واقعہ میں بدفعلی کا نشانہ بنانے اور اسکی ویڈیو بناکر بلیک میل و حراساں کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چکوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 18 سالہ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ 2 سال قبل اسی کے گلی کے رہائشی ملزم نے اسے بہلا پھسلا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا ملزم نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنارکھی تھی جس کی بنیاد پر اب دوبارہ وہ متاثرہ لڑکے کو بلیک میل و حراساں کررہا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :