حکومت سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل حکومت سندھ/محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 199486 کیوسک اور اخراج 171529 کیوسک ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 199939 کیوسک اور اخراج 144909 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 407214 کیوسک جبکہ اخراج 380159 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :