سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکولس سرکوزی پر مجرمانہ سازش کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نکولس سرکوزی کوحراست میں لینے کا حکم دیا، وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند تھے، گزشتہ سال سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیر قانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پیرس کی اپیل کورٹ نے نکولس سرکوزی کی اپیل مسترد کر کے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے کہا کہ سرکوزی نے 2007 کے صدارتی انتخابات کیلئے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے لاکھوں یورو کی غیر قانونی مالی معاونت لی۔