نومبر احتجاج کیس، مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا۔جمعرات کو 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹیکسلا میں درج 2 مقدمات میں نامزد 4 ملزمان نے جرم قبول کیا، ان میں شاہ حسین، حضرت علی، ربنواز اور غنچہ گل شامل ہیں۔چاروں ملزمان نے اے ٹی ی کے روبرو اپنے اقبالی بیان جمع کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اکسانے پر تشدد احتجاج میں شامل ہوئے۔اقبال جرم کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ 26نومبر کے احتجاج پر مقدمات میں 126 ملزمان اپنا جرم قبول کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :