Live Updates

کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے بلکہ نئی نسل کو منفی رجحانات سے بھی دور رکھا جا سکتا ہے،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے بلکہ نئی نسل کو منفی رجحانات سے بھی دور رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج سکستھ روڈ راولپنڈی میں صوبہ بھر کے ڈویژنز کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

شازیہ رضوان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :