Live Updates

ٹی 20 ایشیا کپ ‘سپرفورمرحلے کے آخری میچ میں بالآخرخر سنچری بن گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:43

ٹی 20 ایشیا کپ ‘سپرفورمرحلے کے آخری میچ میں بالآخرخر سنچری بن گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے کے آخری اور مجموعی طور پر 18ویں میچ میں سنچری بن گئی۔دبئی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے پتھم ننیسانکا نے سنچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

بھارتی بولنگ کے سامنے سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پتھم ننیسانکا نے 58 گیندوں پر 107 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔وہ ٹی20 ایشیا کپ کی تاریخ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ان سے قبل 2016ء میں ہانگ کانگ کے بابر حیات نے اور 2022ء میں بھارت کے ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی تھی۔اتفاق کی بات ہے بابر حیات اور ویرات کوہلی کی سنچریوں میں 6 سال کا وقفہ ہے لیکن دونوں کا انفرادی اسکور 122 رنز ہی ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات