Live Updates

ایشیا کپ‘ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے میچ کیوں ہاری، کوچ کا اہم انکشاف

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:52

ایشیا کپ‘ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے میچ کیوں ہاری، کوچ کا اہم انکشاف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور سے پاکستان کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔پہلے اوور میں ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان اور دوسرے اوور میں صائم ایوب کو چلتا کیا۔

پاکستان کا کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا۔

(جاری ہے)

محمد حارث 31، محمد نواز 25 اور شاہین آفریدی 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث کے علاوہ محمد نواز اور شاہین آفریدی، دونوں نے ہی ابتداء میں کیچز ڈراپ ہونے کے بعد رنز اسکور کیے۔جس کی بدولت پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور 11 رنز سے میچ جیت لیا۔میچ کے بعد بنگلہ دیش کے کوچ فل سمنز نے اپنی ٹیم کی شکست ان دو ڈراپ کیچز کو ہی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شاہین اور نواز کے کیچز چھوڑے، وہیں سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات