ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کارکردگی، رپورٹ آئندہ ہفتے جمع ہو گی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:43

ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کارکردگی، رپورٹ آئندہ ہفتے ..
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کارکردگی کے معاملے پر رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جیولین تھرور کے کوچ سلمان بٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کارکردگی سے متعلق رپورٹ آئندہ ہفتے جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوچ کی رپورٹ معمول کا حصہ ہے، مکمل ہونے پر جمع کرا دی جائے گی، رپورٹ ارشد ندیم کی ایک سال کے دوران انجریز، سرجری اور پرفارمنس متعلق ہو گی۔

ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کے خط کی تصدیق کی اور کہا کہ جو بھی سوالات پوچھے گئے ہیں، اُن کا تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن نے 5 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا کہا ہے، ایونٹ میں ارشد ندیم دسویں پوزیشن پر رہے تھے۔