چمن،کوئٹہ چمن شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے لیویز فورس کی 24 گھنٹے گشت اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:55

'چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)کوئٹہ چمن شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے لیویز فورس کی 24 گھنٹے گشت اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے ڑڑہ بند لیویز چوکی کے انچارج دفعدار عجب خان اور لیویز فورسنے علاقے میں گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شر پسند اور سماج و امن دشمن عناصر کو انکے مذموم عزائم سے باز رہیں اس دوران انہوں نے گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیے اور تلاشی و تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر سفر کرنے والے اپنے سفر دلجمعی و اطمینان سے جاری رکھیں کیونکہ لیویز فورس عوامی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے 24 گھنٹے گشت سے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہی

متعلقہ عنوان :