سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل میں شراب کی واپسی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:24

سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل میں  شراب   کی واپسی کی درخواست پر پنجاب حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل میں شراب کی 16000بوتلوں کی واپسی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔سپریم کورٹ میں سرکاری تحویل سے شراب کی 16 ہزار بوتلوں کی واپسی کی درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوئی۔ جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا پکڑی گئیں 16 ہزار بوتلوں کا واپسی کے بعد کیا کریں گے؟ کیا یہ پاکستانی یا مقامی شراب ہے اور اتنی بڑی مقدار کہاں لے جائی جا رہی تھی؟ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہیں اور شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ منتقل کی جا رہی تھی۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبط شدہ شراب کی واپسی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی؟عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔