کوہستان لوئر پولیس کی کارروائی ، 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) کوہستان لوئر پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دوبیر شیبر خان نے اے ایس آئی گل نواز خان اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرم جمرالی قتل کے مقدمہ میں جبکہ اشتہاری سیف الرحمان ڈرانے اور دھمکانے کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تھانہ دوبیر پولیس نے دونوں اشتہاری مجرمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے حوالات تھانہ منتقل کیا، جہاں سے انہیں مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن سٹاف دوبیر کے حوالے کر دیا گیاہے۔ یہ کارروائی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حکمت عملی اور امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔