ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کا مراسلہ ، پولیس کو سائبر کرائم مقدمات کے اندراج سے روک دیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبے کی تمام پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اب سائبر کرائم کے مقدمات درج نہ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی)ایکٹ 2025 کے ذریعے دفعات 29 اور 30 میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت سائبر کرائمز کے تمام مقدمات کا اختیار صرف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :