گھریلو ناچاقی پر شوہر کی اپنی بیوی کو قتل کی کوشش

چھری کے پے در پے وار سے زخمی کر دیا ، ملزم گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو چھری سے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا ، پولیس نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق 45سالہ ماجد علی نے 38سالہ ساجدہ کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ملزم نے گھریلو ناچاقی و دیگر وجوہات پر اپنی بیوی کو قتل کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

38سالہ ساجدہ بی بی کو چھری کے وار سے منہ، گردن، پیٹ پر وار سے زخم آئے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈولفن ٹیم 15کی کال پر موقع پر پہنچ گئی ،ملزم کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔ چھری برآمد کر کے مزید کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ 15کال پر بروقت ریسپانس ڈولفن کی اولین ترجیح ہے۔