سانگلہ ہل، اپ گریڈ ہونے والے سکولوں مین نئے تعلیمی سیشن سے اگلی کلاسیں شروع ہوں گی، سلطان طارق باجوہ

عمائدین حلقہ کا چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے اورپارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کو خراج تحسین

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ہاسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ میرے حلقہ پی پی 132 کے ا پ گریڈ ہونے والے 16سکولوں میں نئے تعلیمی سیشن سے نئی کلاسز شروع ہوں گی،اس سے پہلے تمام مراحل مکمل کر دئیے جائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ 34سکول اپ گریڈ کر وائے جائینگے،پہلے مرحلے میں 16سکول اپ گریڈ ہوئے اور بقیہ سکول بھی جلد اپ گریڈ کئے جائینگے، میرے والدمحترم پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے اپنے ادوار میں 32سے زائد سکول اپ گریڈ کروائے تھے اور اب انکی سرپرستی میں 34 سکول اپ گریڈ ہوں گے،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئی عمارتوں کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے،دریں اثنا سکولوں کی اپ گریڈیشن پر چوہدری علی محمد جٹ،سابق چیئر مین ملک غلام مصطفے اعوان،سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد نواز جٹ،چوہدری افتخار احمد چٹھہ،چوہدری فضل احمد گجر،چوہدری محمد صدیق ڈھڈوال،مرزا ظہیر احمد ناصر، چوہدری محمد ریاض جٹ و دیگر عمائدین حلقہ نے چوہدری طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔