اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان نے شہر میں ستھرا پنجاب کلین آپریشن کا موقع پر معائنہ کیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان نے شہر میں وارڈ نمبر 6 اور وارڈ نمبر 7 میں ستھرا پنجاب کلین آپریشن کا موقع پر معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی قیادت میں بھرپور متحرک انداز میں اپنے فرائض کامل احساس زمہ داری کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان نےکہا کہ ڈپٹی کمشنر بھکر کےاحکامات پر روزانہ بنیادوں پر شہر کے مختلف وارڈز میں کوڑا کرکٹ،سیوریج کے مسائل اور مین ہولز کور لگانے کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر قیادت ضلع کے شہری اوردیہی علاقوں میں صفائی مہم بھرپور اور موثر طریقے سے جاری ہے۔

کلین آپریشن کےدوران گلی محلوں،بازاروں اورگنجان آباد علاقوں میں کوڑا کرکٹ کی فوری نکاسی،ڈرینوں کی صفائی کے فوری نوعیت کےاقدامات جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی تعاون کو اس مہم کی کامیابی کی کلید قرار دیتے ہوئےاپیل کی ہےکہ وہ بھی زمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں صفائی ستھرائی کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :