چترال مارخورز کلب معرکہ حق چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے فائنل میں پہنچ گئی ،دفاعی چیمپیئن افغان کلب لیگ سے باہر

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)چترال مارخورز کلب معرکہ حق چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دفاعی چیمپیئن افغان کلب لیگ کی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کرنل مراد سٹیڈیم دروش چترال میں جاری ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں چترال مارخورز نے مد مقابل دفاعی چیمپیئن افغان ٹی وی کی ٹیم کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے 13ویں منٹ پر چترال مارخورز کے واثق احمد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ افغان ٹی وی کی ٹیم کے کھلاڑی گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران افغان ٹی وی کا ایک پلیئر ریڈ کارڈ لیکر گراونڈ سے باہر چلا گیا اور 28 ویں منٹ افغان ٹی وی کے ایک اور پلیئر کو ریڈ کار ڈ ملا اور ساتھ ہی افغان ٹی وی کے خلاف پنلٹی ککس بھی ملی تاہم چترال مارخورز کے عامر سہیل نے پنلٹی ککس ضائع کر دی۔ 42 ویں منٹ پر چترال مارخورز کے انعام احمد نے اپنے ٹیم کیلئے دوسرا گول کرکے اپنی جیت یقینی بنادیا اور میچ مقررہ وقت تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :