Live Updates

محمد آصف نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا

بھارتی اوپنر بیٹر ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 ستمبر 2025 14:08

محمد آصف نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2025ء ) سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا۔ 
سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں گرادیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہوجائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر گیند کریں، باؤنڈری بھی لگ جائے تب بھی اپنا پلان تبدیل نہ کریں۔

محمد آصف نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اسے پہلا گیند ہی باؤنسر کردیا کون بندہ پہلی گیند باؤنسر کرواتا ہے۔ 
محمد عامر نے کہا کہ 4، 6 میٹر سے گیند اندر یا باہر نکل جائے تو ابھیشیک آؤٹ ہوجائیں گے۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ابھیشیک شرما کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

اوپنر بیٹر ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، ابھیشیک نے 6 اننگز میں 309 رنز بنائے ہیں۔ 
انہوں نے ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا پاکستانی بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 2022ء کے ایشیا کپ کے 6 میچوں 281 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا، ویرات کوہلی نے 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے۔ 
ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان، بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی میں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات