Live Updates

میچ انجوائے کریں مگر جھگڑا نہ کریں، دبئی پولیس کی شائقین کیلئے ایڈوائزری جاری

ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، دبئی پولیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 ستمبر 2025 12:48

میچ انجوائے کریں مگر جھگڑا نہ کریں، دبئی پولیس کی شائقین کیلئے ایڈوائزری ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2025ء ) ایشیا کی کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا ؟ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کا بڑا میلہ آج دبئی کے میدان میں سجے گا ۔ 
فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ دبئی پولیس نے سٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے، آتش گیر مادہ، ہتھیار، تیز دھار آلے، متنازع بینرز، سیاسی جھنڈے لانے پر پابندی ہوگی۔

 
ایڈوائزری کے مطابق نسلی جملے بازی اورگالی گلوچ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے ۔ ایک طرف پاکستان کی اِن فارم بولنگ تو دوسری جانب بھارت کی جاندار بیٹنگ کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔ 
دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گراؤنڈ، آرٹس کونسل اف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی سکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات