Live Updates

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف

صاحبزادہ فرحان ایک باصلاحیت اور دلیر بیٹر ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 ستمبر 2025 15:11

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2025ء ) پاکستان کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر محمد یوسف نے پیش گوئی کی ہے کہ اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان ایک باصلاحیت اور دلیر بیٹر ہیں، اگر صاحبزادہ فرحان ایک دو شاٹس مزید کھیلنا سیکھ گئے تو وہ ابھیشیک شرما کی طرح بیٹنگ کر سکتے ہیں۔

 
ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان کو چاہیے کہ وہ پوائنٹ اور اسکوئر کی شاٹس کھیلنا سیکھیں۔ 
انہوں نے کہا ابھیشیک شرما اگلی اننگز میں فیل ہو سکتے ہیں، شاہین میں صلاحیت ہے کہ وہ انہیں سلپ میں آوٹ کر سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا جب کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گراؤنڈ، آرٹس کونسل اف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات