Live Updates

پاک بھارت فائنل میچز میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 ستمبر 2025 13:55

پاک بھارت فائنل میچز میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2025ء ) پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 
ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

 
1985ء میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے مات ہوئی تھی۔ 
اگلے برس 1986ء میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔ 
اسی وینیو پر 1994ء میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

2007ء میں جوہانسبرگ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پانچ رنز سے فتح حاصل کی۔
2017ء میں اوول میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دی۔ 
رواں برس دبئی میں پاکستان اور بھارت کا چوتھی مرتبہ آمنا سامنا ہورہا ہے، اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میچ اور پھر اب اس ٹورنامنٹ کے دونوں باہمی مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ 
مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک پندرہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے بھارت نے 11 جبکہ پاکستان نے صرف تین میچز جیتے ہیں، ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات