Live Updates

ایشیا کپ فائنل میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کپتان کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ

سلمان علی آغا کا اکیلے فوٹو شوٹ ہوا، بھارتی کپتان سٹیڈیم نہیں پہنچے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 ستمبر 2025 19:56

ایشیا کپ فائنل میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کپتان کا ٹرافی کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

 
اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ 
اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات