بھمبر ،سول ملٹری حکام کی اہم ملاقات امن وامان برقرار رکھنے پر اتفاق

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:45

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سول ملٹری حکام کی اہم ملاقات امن وامان برقرار رکھنے،ایل او سی کے پاس میڈیکل کیمپ تعلیم صحت و دیگر عوامی خدمت کے حوالے سے اتفاق،باہمی اشتراک سے محنت جاری رکھنے کاعزم،کمانڈر فور اے بریگیڈ کمانڈر محمدسیعد اختر سے ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف،ایس پی خواجہ عبدالقیوم،چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم و دیگر اہم سول افسران و حساس اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی،سول و عسکری حکام کی اہم ملاقات، امن و امان اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا،سول و عسکری قیادت کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھمبر میں امن و امان کی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمانڈر فور اے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر محمد سعید اختر کو سول حکام نے مختلف تجاویز و آرا ء سے آگاہ کیا۔شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مقامی آبادی کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپس کا انعقاد، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور دیگر فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ سول و عسکری ادارے مل کر امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطہ اور تعاون سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :