ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکی شیروان ہائی سکول میں کھلی کچہری

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:15

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شیروان ہائی سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول شیروان میں کھلی کچہری اور ریونیو دربار کا انعقاد کیا ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں علاقہ شیروان کے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل سے ضلعی افسران کو آگاہ کیا ۔جن کو حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ریونیو دربار کے دوران عوام کو موقع پر ہی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس،اراضی ریکارڈ کی تصدیق،انتقالات اور دیگر ریونیو سروسز فراہم کی گئیں۔شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری اور ریونیو دربار کا مقصد عوامی شکایات کا فوری اور شفاف حل فراہم کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔