Live Updates

فلسطینی طلباء کا سندھ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، گورنرسندھ

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:39

فلسطینی طلباء کا سندھ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی طلباء کا سندھ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلباء سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر فلسطینی طلباء نے گورنر ہاوس میں جاری مختلف انیشیٹیوز جن میں آئی ٹی مارکی ، راشن مارکی اور امید کی گھنٹی شامل تھے۔ فلسطینی طلبہ نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی دفتر کا دورہ بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود فلسطین میں ظلم جاری ہے، لیکن ظلم کے باوجود فلسطینیوں کا حوصلہ قابلِ ستائش ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود فلسطین جا کر لڑنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اس جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی ہے۔عوامی ریلیف کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ایسے اقدام کی حمایت ہونی چاہیے جو عوامی فلاح کے لیے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ تمام اداروں کو سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔آخر میں گورنر کامران ٹیسوری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جلد ہی اپنے حالیہ چین کے دورے کی تفصیلات بھینشئرنکریںنگے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات