گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل راہو سے حلف لیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:39

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل راہو سے حلف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سندھ گورنر ہاؤس میں ایک سادہ و پروقار حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل راہو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں قائد حزب اختلاف، صوبائی وزرا، اراکینِ صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکریٹریز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔