Live Updates

مریم نواز نے صوبے میں میرٹ، گڈگورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے، پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عظمیٰ بخاری

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:00

مریم نواز نے صوبے میں میرٹ، گڈگورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں میرٹ،گڈگورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے ۔جمعے کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے، عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا لہذا وہ صوبے کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کو بتاتے ہیں اور جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے ہی تلاش کرتے ہیں ،مخالفین ان کے فلاحی کاموں پر پوائنٹ سکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیاست کرنے کےلئے اور بہت ایشوز ہیں،سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کریں ،جو سیلاب متاثرین کےلئے عملی طور پر کچھ کر نہیں سکتے وہ غیر ضروری زبان درازی بھی مت کریں اور جو سیلاب متاثرین کےلئے کام کررہے ان کو کام کرنے دیں۔932
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات