گلوکار نجم شیراز کی والدہ طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں

جمعہ 26 ستمبر 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شوبز کی دنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد آئے گی، وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار بنیں۔