پنجاب حکومت کا پہلا اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:45

پنجاب حکومت کا پہلا اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)پنجاب حکومت نے پہلا اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا حکومت نے اینٹی ڈرون یونٹ کے قیام کیلئی3 ارب روپے مختص کردیئے،یونٹ میں ریڈار، جیمنگ، ڈائریکٹڈ انرجی اور موبائل رسپانس شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

6ریڈار یونٹس کم اور درمیانی بلندی کے ڈرونز کا پتہ لگائیں گے،جیمرز ڈرون کے کنٹرول اور نیویگیشن سگنلز روکیں گے۔ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار خطرناک ڈرونز کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھیں گے،موبائل رسپانس یونٹس فوری آپریشن اور روک تھام کریں گے۔جیمرز ڈرون کو بے قابو کر کے زمین پر اتارنے یا غیر فعال کرنے میں مدد دیں گے،موبائل یونٹس حساس مقامات اور عوامی اجتماعات کی فوری حفاظت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :