مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم کمپنیوں کی فہرست جاری

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 26 ستمبر 2025 19:20

مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم کمپنیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) ایئر بی این بی، بکنگ ڈاٹ کام، موٹورولا سلوشنز اور ٹرپ ایڈوائزرجیسی بڑی کمپنیاں اس فہرست میں بدستور شامل ہیں، جبکہ السٹوم اور اوپوڈو جیسی بعض کمپنیوں کو اس فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

زیادہ تر کمپنیاں اسرائیل میں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ باقی کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، پرتگال، اسپین، برطانیہ اور امریکہ میں قائم ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی ''جنگی جرم‘‘ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ کمپنیوں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرگرمیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں حصہ نہ ڈالیں۔

یہ فہرست پہلی بار 2020 میں تیار کی گئی تھی جس پر اسرائیل اور امریکہ نے سخت تنقید کی تھی۔