
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضرروی، نیتن یاہو
یو این
جمعہ 26 ستمبر 2025
20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکہ کی مدد سے ایران کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل پروگرام تباہ کر دیے ہیں اور اسے دوبارہ عسکری جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران میں جوہری افزودگی کے مقامات کو بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا۔
وہ اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے اور اس پر سلامتی کونسل کی پابندیاں دوبارہ نافذ کی جانا چاہئیں۔(جاری ہے)
نیتن یاہو نے دعائے نفرکے عنوان والا پوسٹر لہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال بھی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں یہی تصویر دکھائی تھی جو ایران کی قیادت میں دہشت گردی کے محور کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ محور پوری دنیا کے امن، مشرق وسطیٰ کے استحکام اور اسرائیلی قوم کے وجود کے لیے خطرہ تھا۔اسرائیل مخالفین کا خاتمہ
اسرائیل کے وزیراعظم نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں اور بعد ازاں لبنان، شام اور یمن سے کی گئی عسکری کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے حوثیوں کو سخت نقصان پہنچایا، حماس کی دہشت گرد مشینری کے بیشتر حصے کو کچل دیا، حزب اللہ کو معذور کر دیا، شام میں اسد حکومت کے ہتھیار تباہ کیے اور عراق میں ایران کی شیعہ ملیشیاؤں کو کسی کارروائی سے باز رکھا۔
متعدد مخالفین کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کی نصف قیادت، غزہ میں یحییٰ سنوار اور لبنان میں حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ شام میں اسد حکومت کا نظام ختم ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق کی ملیشیاؤں کے رہنماؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا تو وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔ ایران کے فوجی کمانڈر اور بم بنانے والے سائنسدان بھی ختم ہو چکے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے
-
بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
-
وزیر اعظم سے ملاقات میں ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی
-
سموگ کی سنگین صورتحال پر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا
-
ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضرروی، نیتن یاہو
-
شہباز حکومت کا روزانہ 60 اب روپے سے زائد کا قرض لینے کا انکشاف
-
پنجاب میں سموگ مینجمنٹ پلان کی تیاری مکمل، زیادہ دھواں دینے والی گاڑیاں سڑک پر نہیں آئیں گی
-
پنجاب میں درختوں کی کٹائی اور جانوروں کے غیرقانونی شکار پر سزاؤں جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم کمپنیوں کی فہرست جاری
-
سی پیک کی 14 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر، سی پیک کو صنعتکاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنایا جائے گا، احسن اقبال
-
اوکاڑہ میں مبینہ غیرت کے نام پر قتل، وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.