عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ فراز قریشی نے جمعہ کے روز پانو روڈ،بھیڑکنڈ اور کالج دو راہا بازار کا دورہ کیا جس کا مقصد مقامی مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں،معیار اور صفائی کے حوالے سے مکمل معائنہ کرنا تھا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی فروشوں،نان شاپس اور جنرل سٹورز کا بغور جائزہ لیا اور وہاں دستیاب اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازاروں کی صفائی اور حفظان صحت کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو صاف ستھری اور محفوظ ماحول میں خریداری کی سہولت میسر ہو۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برادری اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ اشیاء کی قیمتوں میں مناسب استحکام رکھیں اور معیار کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ مارکیٹوں میں مناسب نرخ اور اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں۔