ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:17

ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم قضائے الٰہی انتقال کر گئے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آصف ندیم انتہائی خوش اخلاق خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔

ان کا برتائو ہر ایک کے ساتھ محبت احترام اور بہترین اخلاق پر مبنی تھا۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیاور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ دریں اثنامرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع المنہاج ا ?غوش کمپلیکس میں پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، میاں زاہد اسلام،رانا وحید شہزاد،،شفقت اللہ قادری،قدرت اللہ قادری ،صوفی مقصود احمد ،عبد الرحمان ملک،فرحان جاوید،عاصم نوید،احمد بلال ،منصور احمدشہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام، احسان ارشاد،عباس نقشبندی،ثاقب بھٹی،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،سردار غضنفر ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحاق، منشا الاسلام،ناصر اقبال ایڈووکیٹ،اقبال حسین باجوہ،ناظم علی رحمت سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمائوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔