فیکٹری میں ٹھیکیدار کے بہیمانہ ظلم سے محنت کش جاں بحق

بااثر افراد کی جانب سے غریب والدین کو قانونی کاروائی سے روکنے کی کوشش

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:20

شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) مریدکے جی ٹی روڈ کی نجی فیکٹری میں ظالم ٹھیکیدار کے بہیمانہ ظلم سے محنت کش جاں بحق ہوگیا ،بااثر افراد کی جانب سے غریب والدین کو قانونی کاروائی سے روکنے کی کوشش ۔بتایا گیاہے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کی صنعتی آبادی کی نجی فیکٹری میں مبینہ طور پر فیکٹری ٹھیکیدار آصف نے معمولی بات پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے نوجوان محنت آفتاب کی پیٹھ میں ہوا بھرنے والی ٹینکی کا پائپ لگا کر پورے جسم میں ہوا داخل کردی جس سے محنت کش آفتاب کی حالت غیر ہوگئی اور اسے قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جاں بحٴْ ہوگیا ۔

ایس ایچ او رانا سرور کے مطابق جونہی انہیں اطلاع ملی تو انہوں نے نوجوان کی نعش تحویل میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی مگر مقتول کے ورثاء نے ملزم آصف کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحٴْ نوجوان آصف کے ورثاء نے بااثر افراد کی دھمکیوں سے ڈر کر قانونی کاروائی کرنے سے انکار کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے اور گردو نواح کے صنعتی اداروں میں لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات آئے روز سامنے آتی ہیں ،فیکٹریوں میں مزدور کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے مگر متعلقہ محکمے سب کچھ علم میں ہونی کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :