سلمان خان ایشوریا رائے سے علیحدگی کے بعد گانا سن کر رویا کرتے تھے،سمیر انجام کا انکشاف

تیرے نام گانا سلمان کی اصل کہانی اور ایشوریا رائے کے ساتھ ٹوٹے رشتے کی عکاسی کرتا تھا، گفتگو

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجام نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے بعد فلم تیرے نام کی شوٹنگ کے دوران اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میںسمیر انجام نے پرانی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ سلمان خان دل ٹوٹنے کی وجہ سے ہر شاٹ سے پہلے گانا سن کر رویا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تیرے نام کے ٹائٹل ٹریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمیر نے کہا کہ ٹائٹل ٹریک سلمان کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھوایا گیا تھا، البتہ یہ گانا سلمان کی اصل کہانی اور ایشوریا رائے کے ساتھ ٹوٹے رشتے کی عکاسی کرتا تھا، شاٹ دینے سے پہلے سلمان خان ہمیشہ ہمیش ریشمیا کو بلاتے کہ گانا گا کر سناؤ اور پھر گانا سن کر روتے تھے۔سمیر انجام نے بتایاکہ سلمان خان خاص طور پر کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی سنتے اور روتے تھے اور پھر اپنا شاٹ دینے جاتے تھے، ان کا زخم اس وقت کافی تازہ تھا اور وہ تکلیف میں تھے۔

متعلقہ عنوان :