ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 59 لینڈ یوز کنورژن کیسز کی منظوری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے مختلف اداروں کے لینڈ یوز کنورژن سے متعلق 59 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے 19، ضلع کونسل سیالکوٹ کے 11، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے 21، میونسپل کمیٹی پسرور کے 2 اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے 6 کیسز زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے تمام کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد باہمی مشاورت سے منظوری دی۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز کو شہری ترقی، بہتر منصوبہ بندی اور عوامی سہولیات کے تناظر میں جانچا گیا تاکہ مستقبل میں معیاری ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ماحولیات سے متعلق مشروط کیسز پر محکمہ ماحولیات کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر این او سی دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کریں اور بلا جواز التوا سے گریز کریں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، ماہرین اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :