نیلم،محکمہ لائیوسٹاک نے جانوروں میںسی سی پی اور ایچ ایس ویکسی نیشن مہم شروع کردی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:32

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)محکمہ لائیوسٹاک نے ضلع بھر کے جانوروں میںسی سی پی اور ایچ ایس ویکسی نیشن مہم شروع کردی۔جانوروں میں مہلک بیماریوں گل گھوٹواور نمونیہ کے تدارک کیلئے حفاظتی ویکسین جملہ ویٹرنری سینٹرز پرپہنچادی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر راجہ نعیم نے ہمراہ ویٹرنری آفیسران ڈاکٹر آصف جمیل، ڈاکٹر وقاص بٹ بالائی نیلم کادورہ کیا۔

مویشی پال افراد قریبی ویٹرنری سنٹرز سے اپنے جانوروں کوحفاظتی ویکسین لگوانے کیلئے رابطہ کریں۔ فارمر اپنے جانوروں کو ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی ویکسین لگوائیں تاکہ مویشی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک آزادکشمیر کے ضلعی دفتر آٹھ مقام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جانوروں کی موذی امراض سے بچاؤ کیلئے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی ویکسین تمام مراکز لائیوسٹاک (ویٹرنری سنٹرز) پرپہنچادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلعی دفتر لائیوسٹاک نے ہمراہ ویٹرنری آفیسران کے بالائی نیلم کے ویٹرنری سنٹرز کا معائنہ کیا جہاں ویکسین کاجائزہ لیا اور ویٹرنری سنٹرز کابھی معائنہ کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی جانوروں کوموذی امراض سے بچانے کیلئے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سی سی پی اور ایچ ایس ویکسین لگوائیں تاکہ شہریوں کی معیشت مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :