راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو کلو 320 گرام چرس برآمد کی جبکہ رتہ امرال پولیس نے دوسرے ملزم سے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :