Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے لیسکو ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں ، ترجمان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) لیسکو ریجن میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث دریائے ستلج کے قریب راجووالہ پتن، منڈی عثمان والا کے علاقے میں 132 کے وی پی ایل یو فیڈر کی دریا کی کراسنگ کے لئے لگائے گئے دو ٹاور گر گئے جس کے نتیجے میں متعلقہ فیڈر سے منسلک تین دیہات دونا باٹو، جلوکے اور بوبرجی میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لیسکو قصور سرکل کے تحت پی ڈی جی ایس سی کی ٹیموں نے فورا بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا اور متاثرہ دیہات کے گھریلو اور ٹیوب ویل کنکشنز کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مرمتی عمل جاری ہے۔ پی ڈی جی ایس سی کا عملہ پرعزم ہے کہ جب تک متاثرہ علاقوں کی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے لیکن لیسکو کے ورکرز اپنی جانفشانی اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی اور متاثرہ صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :