فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی پائیداری اتحاد کا قیام

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:26

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سعودی عرب، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی پائیداری اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اتحاد فلسطینی اتھارٹی کو درپیش بے مثال مالی بحران کا جواب ہے، جس کا مقصد اس کے مالی حالات کو سنبھالنا، حکومتی خدمات اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سب عوامل خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ اتحاد میں دنیا کے مختلف خطوں سے کئی ممالک اور شراکت دار شامل ہیں، جن میں سے متعدد نے بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کی ہے اور آئندہ کے لیے بھی پائیدار تعاون کا وعدہ کیا ہے۔